الشیخ احمد ظفر الگیلانی کا وصال امت مسلمہ کیلئے بڑا نقصان ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

الشیخ احمد ظفر الگیلانی کروڑوں مسلمانوں کی عقیدت و محبت کا مرکز تھے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شیخ قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی  کے بھائی الشیخ احمد ظفر الگیلانی رضی اللہ عنہ کا بغداد شریف میں وصال ہو گیا۔ الشیخ احمد ظفر الگیلانی رضی اللہ عنہ مزار غوث الاعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی کے سجادہ نشین اور نقیب الاشراف کے منصب پر فائز تھے۔ ان کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ الشیخ احمد ظفر الگیلانی کا وصال امت مسلمہ کیلئے بڑا نقصان ہے۔ وہ عظیم روحانی شخصیت تھے اللہ انکے درجات بلند فرمائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ الشیخ احمد ظفر الگیلانی امت مسلمہ کے عظیم فرزند تھے۔ وہ کروڑوں مسلمانوں کیلئے عقیدت و محبت کا مرکز تھے۔ انہوں نے پوری دنیا میں روحانیت کے چراغ روشن کئے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پوری دنیا میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے لاکھوں وابستگان خانوادہ غوث الوریٰ، محبین اور قادری سلسلے کے مشائخ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top