ڈاکٹر زبیر اے خان کی ساہیوال میں پیرِ خواجہ جمال شاہ سے ملاقات

چیف آرگنائزر جنوبی پنجاب ڈاکٹر زبیر اے خان اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک ملتان راؤ وقار احمد نے ساہیوال میں خلیفہ مجاز درگاہ خواجہ سلمان تونسوی رحمۃ اللہ علیہ پیر خواجہ جمال شاہ سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر زبیر اے خان نے ملاقات کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی انقلابی ایجنڈے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بعد از انقلاب عوام کو ملنے والے حقوق پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے قیام پاکستان میں پیران کرام اور مشائخ عظام کی خدمات کا تذکرہ بھی کیا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت موجود حکومت کی جارحیت اور درندگی کا نقشہ بھی واضح کیا۔

پیر خواجہ جمال شاہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پاکستان عوامی تحریک کے وفد سے اظہار تعزیت اور واقعہ کی مذمت کی۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی ایجنڈے اتفاق کرتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ میں خود تمام مریدین کے پاس جاؤں گا اور میرا ہر مرید انقلاب کی کال پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیچھے کھڑا ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top