ملتان: پاکستان تحریک انصاف یوسی 30 کے رہنماء پاکستان عوامی تحریک میں شامل

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر زبیر اے خان اور پاکستان عوامی تحریک ملتان ڈویژن کے کوآرڈینیٹر راؤ وقار احمد نے گذشتہ شب یو سی 30 ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کی مؤثر شخصیات سے ملاقات کی، جن میں ملک قیصر بھٹہ، چوہدری فیاض علی اور قمر حبیب شکوری شامل تھے۔

ڈاکٹر زبیر اے خان نے ڈاکٹر طاہرالقادری کا پاکستان کیسا ہوگا؟ اور بعد از انقلاب عوام کو کیا ملے گا؟ کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو باضابطہ پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت اور آئینی، جمہوری انقلاب کا حصہ بننے کی دعوت دی۔

پاکستان تحریک انصاف یو سی 30 کی قیادت نے پاکستان عوامی تحریک کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی ایجنڈے سے اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے مستعفیٰ ہو کر باقاعدہ پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top