پختون جرگہ فورم کا پاکستان عوامی تحریک کی انقلابی جدوجہد میں شریک ہونے کا اعلان

پختون جرگہ فورم ایگزیکٹیو کونسل کے سربراہ آصف علی خان، حسن خان، جمال خان، بریگیڈئیر (ر) اعظم آفندی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی۔ بعد ازاں میڈیا کے سامنے پختون جرگہ فورم کے کنوینر آصف علی خان نے انقلابی جدوجہد میں ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پختون قوم کی طر ف سے ڈاکٹر طاہرالقادری اور انکی تنظیم کی مکمل تحقیق کر کے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس انقلاب پاکستان میں پختون قوم ڈاکٹر طاہر القادری کے شانہ بشانہ ہر سطح پر کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پختون قوم کے ساتھ ہر ایک نے دھوکہ دیا۔ ANP اور MMA نے جب پختون قوم کو دھوکہ دیا تو پھر عمران خان کی PTI کو موقع دیا، لیکن پختون قوم کو اسکا بھی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب پختون قوم ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب کی کال کی منتظر ہیں، جیسے یہ کال آئیگی پوری پختون قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال پر اسلام آباد کا رخ کر یگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top