ملک میں انقلاب کے بعد حقیقی جمہوریت لائیں گے اور عوام کو شریک اقتدار کریں گے۔ عبدالستار نیازی

گوجر خان: کرپٹ نظام کو سمندر برد کئے بغیر تبدیلی ممکن نہیں۔ ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے قوم کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دینا ہو گا۔ بدمعاشوں کو انقلاب کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، وقت کے فرعونوں کے خاتمہ کا وقت قریب آ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک گوجر خان کے سیکرٹری اطلاعات عبدالستار نیازی نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انقلاب کے بعد حقیقی جمہوریت لائیں گے اور عوام کو شریک اقتدار کریں گے۔ محض انتخابی عمل کا نام جمہوریت نہیں، بلکہ عوام کو خوشحال کرنے کا نام جمہوریت ہے۔ انقلاب کے بعد بے رحم احتساب ہو گا اور بعد ازاں شفاف انتخابات ہوں گے جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے اور شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top