حکومت آئین کے آرٹیکل 245 کا استعمال مذموم مقاصد کیلئے کر رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

جو حکمران دارلحکومت نہیں سنبھال سکتے وہ ملک کیا سنبھالیں گے
حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں، تمام فیصلے گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ میں کئے جا رہے ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 245 کا استعمال مذموم مقاصد کیلئے کر رہی ہے۔ جو حکمران اپنا دارالحکومت نہیں سنبھال سکتے وہ ملک کیا سنبھالیں گے۔ حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں، تمام فیصلے گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ میں کئے جا رہے ہیں۔ ملک کے کسی بھی شہر میں فوج بلوانے کی ضرورت نہیں ہے، البتہ عوام حکمرانوں کو بدل کر رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، خرم نواز گنڈا پور، شیخ زاہد فیاض، بشارت جسپال، قاضی فیض، عین الحق بغدادی اور عبد الحفیظ چوہدری بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ مہران بیس، کامرہ بیس اور جی ایچ کیو سمیت دہشت گردی کے کئی گھناؤنے واقعات رونماہو چکے مگر کبھی فوج کو طلب نہیں کیا گیا۔ آئی کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو بلانے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے۔ حکمران عوام کوحقوق دینے میں بری طرح ناکام ہیں، بوکھلاہٹ میں ایسے فیصلے کئے جا رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top