موجودہ نظام میں آئین پاکستان، قانون اور جمہوریت کا وجود سرے سے ہے نہیں۔ رانا محمد ادریس

فیصل آباد( ) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ انقلاب کے لئے ایک کروڑ انقلابی تیار ہیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی فائنل کال کے انتظار میں ہیں۔ جب قافلہ انقلاب نکلے گا ظالم حکمران تنکوں کی طرح بہہ جائیں گے۔ ظالم حکمران عوام کا خون چوس کر بیرون ممالک اپنی اولادوں کے لئے بزنس ایمپائرز قائم کر رہے ہیں۔ موجودہ نظام میں آئین پاکستان، قانون اور جمہوریت کا وجود سرے سے ہے نہیں۔ بلکہ سر سے پاؤں تک ملک بھرکے ہر ادارے میں ہر جگہ پر بدترین آمریت، لاقانونیت اور لوٹ کھسوٹ کا راج ہے۔ آئین پاکستان کو اس کی حقیقی روح کے مطابق بحال کر کے بے بس، مجبور اور پسی ہوئی عوام کے حقوق کی بحالی سے خوشحالی اور پاکستان میں ترقی لائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی وصوبائی عہدیداران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں میاں کاشف محمود، غلام محمد قادری، رانا غضنفر علی، حافظ رب نواز انجم، میاں امجد قادری، خالد رفیق سندھو، ملک سرفراز قادری ودیگر قائدین بھی موجود تھے۔

سید ہدایت رسول قادری نے کہا کہ لانگ مارچ تین ہفتوں کی تیاری کے بعد کیاگیا جس کا مقصد انتخابی اصلاحات تھا جبکہ انقلاب مارچ موجودہ کرپٹ اور ظالمانہ نظام کو جڑوں سمیت اکھاڑ نے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ انقلاب کے بعد مختلف شعبہ جات میں اصلاحات لاکر 20 کروڑ عوام کے مایوس چہروں پر مسکراہٹیں اور ویران آنکھوں میں چمک لائی جائی گی۔ اب دنوں کی بات ہے جب ڈاکٹر طاہرالقادری فائنل کال دیں گے پھر دنیا دیکھے گی کس طرح ایک ایک ضلع سے لاکھوں کی تعداد میں عوام قافلہ انقلاب کا حصہ بنیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top