فیصل آباد، ایم ایس ایم سسٹرز کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کا کالجز اور یونیورسٹیز کا دورہ

مورخہ 17 جولائی 2014ء کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ ثنا وحید نے فیصل آباد کے انسٹیٹیوٹ کی ضلعی انچارج محترمہ ثمر سعید قادری کے ہمراہ مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کا دورہ کیا۔ انہوں نے طالبات کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میں شمولیت کی دعوت دی اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا انقلابی پیغام پہنچایا۔ طالبات کی کثیر تعداد نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میں شرکت کا اعلان کا اور پاکستان میں مصطفوی انقلاب کے لئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے انقلابی منشور کی حمایت کی۔ طالبات کا کہنا تھا کہ جب بھی ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلاب کی کال دی تو طالبات ان کے شانہ بشانہ ہونگی۔

اس موقع پر حنا عبدالقادر، فائضہ افضل اور عاصمہ ستار بھی موجود تھیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top