یوم انقلاب کی کال کی تاریخ کے تعین کیلئے پاکستان عوامی تحریک کا مشاورتی عمل مکمل

ڈاکٹر طاہرالقادری نے ایک لاکھ سے زائد انقلابی عہدیداران سے مشاورت کی
یوم انقلاب کرپٹ حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیا جائیگا
ڈاکٹر طاہرالقادری کا موومنٹ کلب کے عہدیداران سے خطاب

یوم انقلاب کی تاریخ کے تعین کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک کی جملہ تنظیمات کے ہر سطح کے ایک لاکھ سے زائد انقلابی عہدیداران سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ تاریخ کا اعلان قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کرینگے۔ PAT کی یو سی سطح کی تنظیمات نے انقلاب کی تیاریاں تیزکر دی ہیں۔ کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ قائد انقلاب کے اشارے کے منتظر ہیں۔ یوم انقلاب والے دن ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال پر عوام پاکستان سڑکوں پر نکلیں گے۔ دریں اثناء ڈاکٹر طاہرالقادری نے موومنٹ کلب کے زیر اہتمام انقلاب کانفرنس سے ینگ پروفیشنلز، سائنٹسٹ، ٹیکنوکریٹس، انجینئیرز۔ ایجوکیشنسٹس، ڈاکٹرزسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم انقلاب کی تاریخ کا تعین ہو چکا ہے صرف اعلان باقی ہے قوم تیار ر ہے جلد انقلاب کی کال دینے والا ہوں۔ انقلاب والے دن کرپٹ حکمران اور سیاستدان کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا کڑا اور بے رحمانہ احتساب کر کے قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی وصول کی جائیگی اس موقع پر معروف سیاستدان غلام مصطفی کھر، ملک سعید، عالم صدر موومنٹ کلب باسط ملک، تجمل انقلابی، ڈاکٹر نعیم ودیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب کے بعد ہر بے گھر کو گھر، بے روزگار کو روزگار اور بے زمین کسان کو 50 ایکڑ رقبہ برائے کاشت دیا جائیگا۔ انقلاب کے بعد ملک سے فرقہ واریت، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا نام ونشان مٹادیں گے سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں غیر معمولی فرق کو ختم کر دیں گے۔ اشیاخوردونوش کی قیمتوں میں پہلے ہی مہینے نصف کر دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top