مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے سفر انقلاب کی حمایت کا اعلان

مورخہ: 01 اگست 2014ء

وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کے با بصیرت اور جرات مندانہ فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ رحیق عباسی

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے سفر انقلاب کی مکمل حمایت پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔ مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے بر وقت، بابصیرت اور جرات مندانہ فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیںیقیناًمجلس وحدت المسلمین کی حمایت کا یہ سفر انقلاب کی صبح تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یقینا 18 کروڑ عوام کی خوشحالی اور تقدیر بدلنے کی اس جدوجہد میں مجلس وحدت المسلمین موثر کردار ادا کرے گی۔ مجلس وحدت المسلمین کے قائدین کا انقلاب کی حمایت کا فیصلہ ملک کی خوشحالی اور استحکام کیلئے ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top