سانحہ ماڈل ٹاؤن کی خواتین شہداء کے ایصال ثواب کیلئے رسم چہلم کل (اتوار) ہو گی

مورخہ: 01 اگست 2014ء

پاکستان عوامی تحریک واہگہ ٹاؤن کے تحت سانحہ ماڈل ٹاؤن کی خواتین شہداء تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کے ایصال ثواب کیلئے رسم چہلم کل (اتوار) کو آغاز میرج ہال جی ٹی روڈ بالمقابل منٹ گیٹ منعقد ہو گی۔ اس دعائیہ تقریب کی صدارت چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کریں گے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی، کامل علی آغا، ڈاکٹر عائشہ حامد، افضل گجر، ارشاد طاہر سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کریں گے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کیلئے منعقد ہونے والی اس تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان (مرد و خواتین) کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top