عوام کو جعلی الیکشن، کمیشن مافیا، اقربا پروری اور بادشاہت والے قاتل حکمران نہیں چاہیے۔ افضل گجر
جمہوریت کے نام پر چلنے والے عوام دشمن ڈرامے کو مزید نہیں چلنے دیں گے
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے کارکنوں سے خطاب
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر نے کہا ہے کہ عوام کو جعلی الیکشن، کمیشن مافیا، اقربا پروری اور بادشاہت والے قاتل حکمران نہیں چاہیے۔ عوام جمہوریت کے نام پر چلنے والے عوام دشمن ڈرامے کو مزید نہیں چلنے دیں گے۔ قاتل وزیر اعلیٰ اور اسکے حواری بتائیں بے گناہوں کے قتل، لوڈ شیڈنگ اور جعلی پولیس مقابلوں، کمیشن جنگلہ بس کے علاوہ انہوں نے قوم کی کیا خدمت کی ہے۔ وہ گذشتہ روز پاکستان تحریک لاہور کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ افضل گجر نے وزیر قانون کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کے وزراء شریف برادران کی کاسہ گیری کرنے کی بجائے عوام کے حال پر رحم کھائیں اورمسند اقتدار سے الگ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر وہ کام فوراً شروع کر دیا جاتا ہے جس میں حکمرانوں کی کمیشن اور کک بیک شامل ہوتا ہے۔ ن لیگ کے حواری وزراء بتائیں کہ انہوں نے قوم کی ترقی کیلئے کیا کردار ادا کیا ہے ؟جمہوریت کے نام پر پاکستان میں بھائیوں، بیٹوں، بیٹیوں، بھتیجوں اور سمدھیوں کو مضبوط کر کے بادشاہت کی بنیا د رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری اس خاندانی بادشاہت کو ختم کر کے دم لیں گے اور چور، لٹیروں اور قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ عوام اب بیدار ہو چکے ہیں، انہیں اب پتہ چل گیا ہے کہ انکے حقوق ظالم حکمران سلب کر رہے ہیں اور اپنی اولادوں کے علاوہ عوام کیلئے انکے پاس کوئی ایجنڈہ نہیں ہے۔ عوام عنقریب ان قاتل حکمرانوں کو دریا برد کرنے والی ہے اور پاکستان میں عوامی حکومت کا آغاز ہونے والا ہے جس میں ہر شخص کو مساوی طور پر ترقی کے مواقع حاصل ہونگے اور کوئی چور لٹیرا کسی غریب آدمی کے حق پر ڈاکہ زنی نہیں کر سکے گا۔
تبصرہ