پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ گوجرہ نے انقلاب کی حتمی تیاریاں مکمل کر لیں

مورخہ: 01 اگست 2014ء

مورخہ یکم اگست 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک وویمن ونگ گوجرہ کی جانب سے ایک ہنگامی میٹینگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انقلاب کے حوالے سے حتمی تیاریوں کا جائز ہ لیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ نگران وویمن لیگ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ میٹنگ میں شریک نگران وویمن لیگ نے اپنی اپنی کارگردگی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز انقلاب کی کال آنے کو ہے جس پر ہمیں دن رات ایک کر کے محنت کرنا ہوگی اور ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت تیار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top