فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کے لیے تمام اسلامی حکومتیں اپنا احتجاج اقوام ِمتحدہ میں ریکارڈ کرائیں

پاکستان عوامی تحریک واہ کینٹ کے مطابق جو ظلم کے پہاڑ فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جارہے ہیں، بڑی بے دردی سے فلسطینی مسلمانوں کو شہید کیا جارہاہے اور اسرائیلی غزہ میں حقوق انسانی کی پامالی کررہے ہیں ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور تمام اسلامی حکومتوں کو باور کراتے ہیں کہ ان کو اس کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ یہی حال کل ان کابھی ہوسکتا ہے۔ جب اللہ کے عذاب آئے گا تو انہیں کوئی نہیں بچا سکے گا، کم از کم ایران اور ترکی کی طرح اقوام ِمتحدہ کے ایوان میں تو آواز اُٹھائیں۔ ان بے حس مسلمان حکمرانوں سے الجزائر فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بہتر ہیں جنہوں نے اپنے حاصل کردہ انعام کو بھی فلسطینی مسلمانوں کی امداد پر خرچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت ہی کافی نہیں ہے بلکہ عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ انسانی حقوق کی پامالی، جبروبربریت اوراس ظلم وزیادتی کو روکوائے اور تمام اسلامی حکومتیں اپنا احتجاج اقوام ِمتحدہ میں ریکارڈ کرائیں۔ ان تمام اسلامی حکومتوں کو فلسطینی مسلمانوں کے حقوق کی پامالی، جبر وبربریت اوراس ظلم وزیادتی کیوں نظر نہیں آرہی ہے، کب تک یہ خاموش تماشائی بنی رہیں گی یہ خاموشی ان کی اپنی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

اس موقع پر علامہ قاضی عبدالوحید خطیب مرکزی جامع مسجد واہ کینٹ، پروفیسرڈاکٹر حافظ محمد ارشد خطیب نورانی مسجد 7F، علامہ علی اختراعوان سابقہ خطیب نورانی مسجد 7F، علامہ مقصود ایوب خطیب جامع مسجد سلیمانیہ نواب آباد، پروفیسرعبدالرحیم صدر تحریک منہاج القرآن PP-8، سیّد منظورالکونین قومی وبین الاقوامی ایوارڈیافتہ نعت خوان، حاجی محمد اقبال قادری براڈ وے سویٹ ہاؤس انوار چوک، عین الحق بغدادی سابقہ صدر تحریک منہاج القرآن PP-8، راجہ ساجد محمود سابقہ ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ٹیکسلا، امجد اعوان ناظم نشرواشاعت پاکستان عوامی تحریک PP-8، باوامحمد اکرم خان سابقہ صدر POF مزدور یونین، ملک ممتاز اکبر سابقہ کونسلر کینٹ بورڈ، حاجی محمد رفیق چیئرمین پریس کلب حسن ابدال، سیف الرّحمٰن عطاری جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک PP-8، سیّد گفتار حسین شاہ (ایڈوکیٹ ہائی کورٹ) صدر پاکستان عوامی تحریک PP-8، عبدالغفور ساقی (ایڈوکیٹ ہائی کورٹ)، شیخ طاہر محمود ناظم ویلفئیر پاکستان عوامی تحریک PP-8، راجہ خالد محموسابقہ صد رپاکستان عوامی تحریک PP-8، اعظم جمیل، صدام عزہز سابقہ صدر MSM واہ کینٹ بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top