پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ کے زیراہتمام مصطفوی ورکرز کنونشن کا انعقاد

مورخہ 27 جولائی 2014ء انقلاب کی آخر کال کی تیاری کے لیے تحصیل ڈسکہ میں مصطفوی ورکرز کنونشن کا انعقاد چاند میرج ھال ڈسکہ میں کیا گیا۔ ورکرز کنونشن محمد اسلم بسراء صدر منہاج القرآن ڈسکہ کی زیر صدارت ہوا جبکہ خصوصی شرکت انجینئر رفیق نجم نے کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کے علاوہ علاقہ سےبھی مردوخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کنونشن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجینئر رفیق نجم نے کہا کہ اب ہمیں انقلاب کے لیے اپنی صفیں سیدھی کر لینی چاہیں آئندہ چند روز ڈاکٹر طاہرالقادری انقلاب کی کال کا اعلان کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دس نکانی انقلابی ایجنڈے کو عوام الناس میں عام کرنا چاہیے تاکہ لوگ ہمارے ساتھ انقلاب کے لیے جوک در جوک نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ایک کروڑ نمازیوں کے لیے دن رات ایک کرنا ہوگا۔

اس موقع پر اللہ رکھا قادری صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ، ناصر محمود مان ناظم منہاج القرآن ڈسکہ اور صفدر علی بٹ نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top