یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا ورکنگ پلان
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
ابتدائیہ
الحمدللہ نظامت یوتھ (منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ) کا کام ازسرنو منظم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ مصطفوی انقلاب کی جدوجہد ایک منظم کاوش کا نام ہے جس کے لیے مرحلہ وار اہداف متعین کرکے منزل کی طرف بڑھا جا رہا ہے۔ اسی سلسلہ میں یوتھ لیگ اور موومنٹ کے کام کو مزید فروغ دینے کے لیے آئندہ سال کا ورکنگ پلان تیار کیا گیا ہے جوکہ تحریک منہاج القرآن اور دیگر فورمز کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
تحریک منہاج القرآن نے آئندہ سال کے لیے اپنے اہداف غیر معمولی رکھے ہیں اور تنظیمات کو گروپس میں تقسیم کرکے اپنی توانائیوں کو بھی بتدریج ان ہی علاقوں پر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایسی تنظیمات جہاں کام زیادہ ہے ان کو گروپ A میں رکھ کر زیادہ اہداف دیئے گئے ہیں جبکہ باقی تنظیمات کو گروپ B میں رکھ کر نسبتاً کم اہداف دئیے گئے ہیں۔
یوتھ کی تنظیم کو بنے ہوئے ابھی بہت کم عرصہ گزرا ہے اس لئے اس سال اس کے اہداف پورے ملک میں یکساں پھیلانے کی بجائے محدود اور بتدریج رکھے گئے ہیں۔ اس سے مراد ہرگز نہیں ہے کہ باقی تحصیلات میں یوتھ اور موومنٹ کام نہیں کرے گی بلکہ ان تحصیلات میں بھی بھرپور کام جاری رہے گا۔ کام کی آسانی کے لئے یوتھ کا نظام العمل ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ نظام العمل یوتھ کیبنٹ، یوتھ پارلیمنٹ اور CWC کی منظوری کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہے۔
کوئی ورکنگ پلان کتنا ہی مؤثر اور جامع کیوں نہ ہو اس کے تحت نتائج اسی وقت ممکن ہیں جب ہر عہدےدار اور کارکن اس پر خلوص اور محنت سے عملدرآمد کرے۔ ورکنگ پلان کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
مرکزی تنظیم:
- ساجد محمود بھٹی (راولپنڈی) ناظم یوتھ
- بلال مصطفوی (گجرات) نائب ناظم (سیکرٹری جنرل)
- اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ (نارووال) صدر (MYL)
- محمد یوسف یعفور (گجرات) صدر (MSM)
- محمد افتخار بیگ (لاہور) سینئر نائب صدر (MYL)
- محمد شعیب مغل (لاہور) نائب صدر (MYL)
- اشتیاق حنیف مغل (لاہور) نائب صدر (MYL)
- ظہیر عباس گجر (حافظ آباد) نائب صدر (MSM)
- عمر فیاض ہاشمی (اسلام آباد) سیکرٹری انفارمیشن
- منصور بلال (لاہور) سینئر ممبر یوتھ کیبنٹ
- فاروق علی شاہ (سرگودھا) ممبر یوتھ کیبنٹ
- سردار پھل نصیب (ایبٹ آباد) ممبر یوتھ کیبنٹ
آئندہ سال کے مقاصد:
- یوتھ کو منظم کرنا۔
- یوتھ کو متحرک کرنا۔
- یوتھ کی تشہیر کرنا۔
- یوتھ کی تربیت کرنا۔
- یوتھ کے اعتماد کو بحال کرنا۔
- یوتھ کے کام کو جدت دینا۔
سیکٹرز:
یوتھ کے کام کیلئے تین بنیادی سیکٹرز متعین کیے گئے ہیں۔
- دینی و اخلاقی سیکٹر
- تعلیمی و تربیتی سیکٹر
- سماجی سیکٹر
آئندہ سال کے اہداف:
1۔ ممبر شپ
رفاقت رکنیت یوتھ لائف
ممبر شپ MYL 4000 3000 100
ممبر شپ MSM 2000 2000 100
2۔ تنظیمات
تنظیم سازی
گروپ A: جہاں 50فیصد UCS میں تنظیم سازی آئندہ سال میں مکمل کی جائے گی۔
گروپ B: جہاں کم از کم تحصیلی تنظیم مکمل ہوگی۔
گروپ A ( پنجاب )
1 | مدیدکے | 9 | اسلام آباد (رورل) | 17 | سمبڑیال |
2 | اٹک | 10 | چکوال | 18 | حافظ آباد |
3 | شکرگڑھ | 11 | سرگودھا | 19 | ملتان |
4 | جہلم | 12 | شیخوپورہ | 20 | لودھراں |
5 | گوجرخان | 13 | فیروزوالا | 21 | ڈی جی خان |
6 | راولپنڈی سٹی | 14 | سیالکوٹ | 22 | نارووال |
7 | راولپنڈی کینٹ | 15 | اوکاڑہ | 23 ۔ 32 | لاہور (10) |
8 | اسلام آباد (اربن) | 16 | پاکپتن شریف | 33 ۔ 41 | فیصل آباد (8) |
42 ۔ 50 | گوجرانوالہ (9) |
گروپ ۔ اے (دیگر صوبہ جات)
سندھ (کراچی) | سرحد | بلوچستان | آزاد کشمیر |
1۔ لانڈھی | 1۔ ہری پور | 1۔ صحبت پور | 1۔ میرپور |
2۔ لیاری | 2۔ مانسہرہ | 3۔ ایبٹ آباد |
نوٹ: باقی تمام تحصیلیں گروپ بی میں شامل ہوں گی۔
تنظیم سازی MSM (تعلیمی ادارہ جات)
ہر صوبہ میں مندرجہ ذیل اہداف کے تحت تعلیمی اداروں میں MSM کی تنظیم سازی کی جائے گی۔
نمبرشمار | تعلیمی ادارہ | پنجاب | سندھ | سرحد | بلوچستان | ٹوٹل |
1 | یونیورسٹیز | 10 | 3 | 2 | 1 | 16 |
2 | ڈگری کالجز | 50 | 10 | 10 | 5 | 75 |
3 | پروفیشنل کالجز | 12 | 5 | 5 | 1 | 23 |
4 | ہائی سکولز | 313 | 20 | 20 | 10 | 363 |
(3) ا ہداف یونین کونسل:
500 یو نین کونسلز میں تنظیم سازی مکمل کی جائے گی۔
(4) ویڈیو پوائنٹس
MSM | MYL |
200 (تعلیمی اداروں میں) | 1000 (2 پوائنٹس فی یونین کونسل) |
(5) سی ڈی ایکسچینج
صرف تعلیمی اداروں میں MSM کے تحت 100 ایکسچینز
(6) ریگولر شپ
(MYL + MSM ) کی نئی ممبر شپ سال بھرکے لئے 100فیصد ریگولر اور پرانی ممبر شپ کی 10فیصد ریگولرشپ میں اضافہ کیا جائے گا۔
(7) لیڈرشپ کی فراہمی
تحصیل/ کالجز سطح ضلع/ ڈویژن/ یونیورسٹی سطح صوبہ/ مرکز کی سطح
۔ | تحصیلی / کالجز سطح | ضلع/ ڈویژن/ یونیورسٹی سطح | صوبہ/ مرکز کی سطح |
منہاج القرآن یوتھ لیگ | 50 | 25 | 10 |
مصطفوی سٹوڈنٹس | 50 | 25 | 10 |
100 | 50 | 20 |
(8) تربیت یافتہ کارکنان کی تیاری
MYL | MSM | ٹوٹل |
500 | 300 | 800 |
(9) حاضری گوشہ درود
فی تحصیل/ ٹاؤن ایک فرد ماہانہ۔
سرگرمیاں اور تقریبات:
(الف) مسلسل جاری رہنے والے امور
- گوشہ درود میں شرکت۔ (فی تحصیل ایک فرد ماہانہ)
- ماہانہ روحانی اجتماع اور ختم صلٰوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شرکت۔
- تحصیلی دروس قرآن میں شرکت
- دعوت بذریعہ کیسٹ (ویڈیو پروگرام) (فی یونین کونسل 2مقامات ہفتہ وار)
- یوتھ کی تشہیر + میڈیا کوریج
- تنظیم سازی (فی تحصیل ایک یونین کونسل ماہانہ)
- یوتھ قیادت سازی کا عمل (فی تحصیل ایک فرد سہ ماہی)
ب) سرگرمیاں
- عالمی یوتھ ڈی۔ ( -12اگست 2006ء)
- قومی مقابلہ قرات۔ (ستمبر، اکتوبر2006ء)
- یوتھ ٹیلنٹ شو۔ (نومبر2006ء)
- روحانی ٹور۔ (جنوری 2007ء)
- ملک گیر نعتیہ مقابلہ۔ (فروی، مارچ2007ء)
- نیشنل یوتھ اسمبلی۔ (اپریل 2007ء)
- تفریحی ٹور۔ (مئی 2007ء)
2۔ تقریبات
- تقریری مقابلے (MSM) (14اگست )
- تقریبات پرچم کشائی (MYL) (14اگست)
- قائد ڈے تقریبات (فروری)
- یوم تاسیس تقریبات اکتوبر MSM 30نومبرMYL
3۔ مہمات و اجتماعات
- زکوٰۃ مہم
- عشرہ رجوع الی القرآن مہم (ستمبر)
- اعتکاف مہم
- عشرہ فروغ اتحاد امت (جنوری)
- چرمہائے قربانی مہم
- سٹوڈنٹس کونسلز رائج کرو مہم (فروری)
- میلاد مہم
- صفائی مہم (MSM) (دسمبر)
4۔ اجلاسز
یوتھ
- یوتھ کیبنٹ (ماہانہ)
- یوتھ پارلیمنٹ (سہ ماہی)
- یوتھ جنرل کونسل (سالانہ )
تحریک
- CEC (سہ ماہی)
- شوریٰ (ششماہی )
مختصر تعارف
(نمایاں سرگرمیاں و منصوبہ جات نظامت یوتھ)
آئندہ سال کو ”یوتھ تنظیم سازی اور فروغِ دعوت“ کے سال کے طور پر منائے گی۔ ملک بھر میں ہدف کے مطابق یوتھ لیگ اور موومنٹ کی تنظیم سازی مکمل کی جائے گی اور 11000 افراد کو ممبر بنایا جائے گا۔ ان اہداف کے حصول کے لیے باقائدہ لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ اس لائحہ عمل کی مختلف سرگرمیوں اور منصوبہ جات کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔
1۔ تنظیم سازی
الف) ٹاؤن/ تحصیل ملک بھر میں 100 تحصیلات میں نظامت یوتھ کی تنظیم سازی کی جائے گی۔ اس سے نچلی سطح پر صرف منہاج القرآن یوتھ لیگ اور تعلیمی اداروں میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم سازی ہوگی۔
ب) یونین کونسل عوامی دعوت کا اصل مرکز یونین کونسل ہوگی، منتخب تحصیلات میں یونین کونسل سطح پر MYL کی (50فیصد یونین کونسلز) تنظیمات مکمل کی جائیں گی اس طرح کل ہدف 500 یونین کونسلز ہوگا۔
2۔ ویڈیو پوائنٹس
تحریک میں مجموعی طور پر دعوت بذریعہ کیسٹ کے پروگرام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اسی کے تحت یوتھ کو فیلڈ میں 1000 "ویڈیو پوائنٹس" جہاں ہفتہ وار ویڈیو پروگرام ہو، قائم کرنے کا ہدف ہے۔ اس طرح فی یونین کونسل دو پوائنٹس کا ہدف ہوگا۔ لیکن جہاں یوتھ لیگ کی تنظیمات نہیں ہونگی وہاں تحریک کی تنظیم اس کا آغاز کرے گی اور تنظیم بن جانے پر یوتھ لیگ کے سپرد کر دے گی۔ MSM کے تحت تعلیمی اداروں میں 200 پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔
3۔ سی ڈی ایکسچینج
صرف MSM کے تحت کالجز میں سی ڈی ایکسچینجز قائم کی جائیں گی اس کے لیے تعلیمی اداروں میں ایک سو (100) سی ڈی ایکسچینجز کا ہدف ہوگا۔ اس کے تحت کسی ایک پوائنٹ پر منتخب شدہ خصوصی سی ڈی پیکج رکھا جائے گا۔ دعوت دینے والے افراد وہاں سے سی ڈی تبدیل کرکے لے جا سکیں گے اور لوگوں کو سنائیں گے تاکہ دستیاب سی ڈیز سے زیادہ استفادہ حاصل کیا جاسکے۔
4۔ یوتھ لیڈر شپ
یوتھ لیگ اور موومنٹ میں منتخب افراد کو قیادت سازی کے عمل میں شریک کر کے سیکنڈ لائن لیڈر شپ کے لیے تیار کیا جائے گا اس کے لیے ایک منظم طریقہِ تربیت ہوگا جو کہ جدید خطوط پر تیار کیا جائے گا۔
5۔ گوشہ درود میں حاضری
منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نوجوانوں کی تعلیمی و سماجی اور تنظیمی و انتظامی تربیت کے ساتھ ساتھ روحانی و اخلاقی تربیت کا بندو بست کرتی ہے اور گوشہ درورد میں دس دن کا اعتکاف روحانی تربیت کا ایک انتہائی موثر ذریعہ ہے۔ اس لیے یوتھ کے ممبران اور عہدےدران کی اس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
6۔ یوتھ ٹیلنٹ شو
یوم تاسیس MYL کے موقع (نومبر) پر لاہور کے اندر "یوتھ ٹیلنٹ شو" کسی معروف جگہ پر کروایا جائے گا جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے وہ نوجوان جو نمایاں کارکردگی کے حامل اور پوزیشن ہولڈرز ہونگے انکو بلایا جائیگا اور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اسمیں تعلیم، کھیل، سائنس، کمپیوٹر ادب، صحافت، خدمت خلق، اور سپیشل فیلڈز میں نمایاں کار کردگی کے حامل نوجوانوں (مرد و خواتین) کو بلایا جائے گا۔ آپ کے علاقہ میں بھی اگر کوئی ایسا نوجوان موجود ہو تو فوراً مرکزکو اطلاع کریں۔
7۔ ملک گیرمقابلہ قرات
ستمبر میں عشرہ رجوع الیٰ القرآن کے سلسہ میں پہلے مرحلے میں تحصیل سطح پر قرات کے مقابلے کروائے جائیں گے اس کے بعد تحصیل سطح کے جیتنے والوں پر مشتمل قومی سطح کا مقابلہ کروایا جائے گا جس کی حتمی تقریب اعتکاف کی طاق راتوں میں سے کسی ایک رات جامعہ المنہاج میں ہوگی اور قومی سطح پر پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے قراءحضرات کو اسناد اور شیلڈز دی جائیں گی۔
8۔ روحانی ٹور
نوجوانوں کی روحانی و اخلاقی تربیت کے لیے جنوری (محرم الحرام) میں "عشرہ اتحاد امت" کے تحت لاہور سے ملتان کی طرف جملہ مشائخ عظام اور اولیاءکرام کے مزاروں پر حاضری کیلیے سہ روزہ روحانی ٹور ترتیب دیا جائے گا۔ جس میں نامور نعت خواں حضرات اور سکالرز شامل ہونگے جو اولیائے کرام کی تعلیمات اور زندگی پر مفصل روشنی ڈالیں گے اس موقع پر مزارات کے احاطہ میں روح پرور محافل کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔9۔ ملک گیر نعتیہ مقابلہ
صفر (فروری) کے مہینے میں تحصیل سطح پر ( پہلا مرحلہ) نعتیہ مقابلہ جات کروائے جائیں گے اور تحصیلی ونرز پر مشتمل دوسرا مرحلہ ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلے عشرہ (مارچ) میں کیا جائے گا۔ اس طرح قومی سطح کے ونر کو عالمی میلاد کانفرنس میں نعت پڑھنے کا موقع دیا جائے گا اور اسی موقع پر ونر کا ایوراڈ بھی دیا جائے گا۔
10۔ نیشنل یوتھ اسمبلی
اپریل 2007ء میں پورے ملک سے نوجوانوں کی نمائندہ تنظیمات اور شخصیات کو یوتھ کے مسائل پر ڈسکشن کے لیے لاہور بلایا جائے گا۔ جس میں گلگت سے کراچی اور کشمیر سے بولان تک نوجوانوں کی تمام تنظیمات، مسلم اور غیر مسلم (ہندو، سکھ، عیسائی) نمائندگان اور بلا امتیاز مرد و خواتین کی نمائندگی ہوگی۔ اس میں حکومتی نمائندگان اور نوجوانوں کے وفاقی اور صوبائی وزراء کو بھی بلایا جائے گا۔ اس موقع پر کسی قومی معاملہ اور نوجوانوں کے مسائل زیربحث آئیں گے۔ اختتام پر تجاویز اور ڈیمانڈز تیار کرکے حکومت کو ارسال کی جائیں گی۔ اس پروگرام کا نام "نیشنل یوتھ اسمبلی" ہوگا۔
کوشش کی جائے گی کہ قائد محترم اس وقت ملک میں ہوں اور پروگرام کی صدارت فرمائیں۔ آپ اپنے علاقہ کی یوتھ تنظیمات غیر مسلم نمائندگان اور نوجوانوں کے حقوق کے لیے سرگرم عمل شخصیات سے رابطے کر کے فوری طور پر مرکز کو آگاہ کریں۔
11۔ تفریحی ٹور
مئی 2007ء کو شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے ٹور ترتیب دیا جائے گا۔ جس میں تفریح کے ساتھ ساتھ تنظیمی تربیت کا اہتمام بھی ہوگا۔ اس ٹور میں شادی شدہ افراد اپنی فیملیز کو بھی ساتھ لے جا سکیں گے۔ یہ ٹور تقریباً ایک ہفتہ پر مشتمل ہوگا۔
12۔ یوتھ پارلیمنٹ
یہ یوتھ کا ایک تنفیذی مشاورتی ادارہ ہے مرکز سے تحصیل سطح تک کے ناظمین یوتھ، نائب ناظمین یوتھ، صدر MSM، صدر MYL اور اس کے علاوہ کالج/ یونیورسٹی کے صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی ممبر ہونگے۔ اس کا اجلاس ہر تین ماہ بعد ہوگا۔ اس میں ”لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پرو گرام“ کے لیکچرز بھی دئیے جائیں گے۔
13۔ مرکزی تنظیم کی جزوی تبدیلی
پالیسوں کے تسلسل اور ہر وقت تجربہ کار افراد کے ذریعے کام کے فروغ کیلئے یوتھ کی مرکزی تنظیم کو مکمل طور پر تبدیل نہیں کیا جائے گا بلکہ سال بعد جزوی تبدیلی کی جائے گی۔ اس طرح ہر وقت کم ازکم ایک سال کا تجربہ رکھنے والے افراد ٹیم میں موجود رہیں گے۔
نوٹ: ورکنگ پلان کے پروگرامز کی تمام تفصیلات ہر یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس میں زیر بحث آئیں گی۔ اگر آپ کو اس سلسلہ میں مزید تفصیلات درکار ہوں تو آپ فوری طور پر مرکز رابطہ کر سکتے ہیں۔
تحصیلی تنظیمات کے لیے اہداف:
نمبرشمار | اہداف | گروپ اے | گروپ بی | ||
1 | ممبرشپ | رفاقت MYL رفاقت MSM رکنیت MYL رکنیت MSM لائف ممبرشپ |
100 رفقاء فی تحصیل (10 رفقاء فی یونین کونسل) 50 رفقاء تحصیل (5 رفقاء فی تعلیمی ادارے) 60 اراکین کی تحصیل (6 اراکین فی یونین کونسل)50 اراکین کی تحصیل (5 اراکین فی تعلیمی ادارہ) 05 لائف ممبرز |
50 رفقاء فی تحصیل تحصیل بھرسے 25 تعلیمی ادارے 25 اراکین فی تحصیل20 تمام تحصیلی تعلیمی ادارہ جات 02 لائف ممبرز |
|
2 | تنظیم سازی | تحصیلی تنظیم کی تکمیل 50فیصد یونین کونسلز میں تنظیم سازی مکمل کرنا۔ دو کالجز میں MSM کی تنظیم سازی چھ (6) ہائی سکولوں میں MSM کی تنظیم سازی |
تحصیلی تنظیم کی تکمیل کم از کم پانچ یونین کونسلز میں تنظیم سازی کی کوشش ایک کالج کی تنظیم کی کوشش دوہائی سکولوں میں تنظیم کی کوشش |
||
3 | ویڈیو پوائنٹس |
20 پوائنٹس فی تحصیل ( 2 ویڈیو پوائنٹس فی یونین کونسل) |
5۔ ویڈیو پوائنٹس فی تحصیل | ||
4 | سی ڈی ایکسچینج | صرف MSM کے تحت فی کالج (2) سی ڈی ایکسچینجز | جن تعلیمی اداروں میں تنظیم قائم ہو ان میں سی ڈی ایکسچینج قائم کرنے کی کوشش کرنا۔ | ||
5 | لیڈرشپ کی فراہمی | (B) MYL ایک فرد فی تحصیل MSM ایک فرد فی کالج/ یونیورسٹی گریڈ (A) کے لیے انتخاب مرکز خود کرے گا۔ |
(C) 2 فرد فی تحصیل ایک فرد فی کالج/ یونیورسٹی |
دو افراد فی تحصیل کی کوشش کرنا۔ | |
6 | کارکنان کی تیاری | MYL دس افراد فی تحصیل۔ (ایک فرد فی یونین) MSM پانچ افراد فی کالج/ یونیورسٹی (ایک فرد فی ہائی سکول) |
پانچ افراد فی تحصیل تیاری کی کوشش کرنا | ||
7 | گوشہء درود میں حاضری | MYL ایک فرد فی تحصیل ماہانہ MSM ایک فرد فی کالج/ یونیورسٹی فی ماہ |
تحصیل میں ایک فرد 6 ماہ بعد |
نوٹ:
- درج بالا اہداف اوسطاً دیئے گئے ہیں مرکزی ذمہ داران تنظیمی صورتحال اور تحصیل میں تعلیمی اداروں کی تعداد کے حساب سے کمی یا زیادتی کرنے کے مجاز ہونگے۔
- مزید کوئی سی بھی تحصیلات درج بالا اہداف از خود حاصل کر کے گروپ A میں شامل ہو سکتی ہیں۔
سرگرمیوں کی ماہانہ تقسیم
جولائی 2006ء
- ایجوکیشن ہاؤسز کا اجراءاور ان کی مانیٹرنگ (MSM)
- ویڈیو پوائنٹس کے قیام کا آغاز اور فروغ۔ (MYL)
- مرکزی ماہانہ روحانی اجتماع اور ختم صلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شرکت۔
- تحصیلی تنظیمات، تعلیمی ادارہ جات اور یونین کونسل سطخ کی تنظیم سازی جاری رہے گا۔
- دس دن کے لیے گوشہ درود شریف میں شرکت کو یقینی بنانا۔
- تحریک کے تحت تحصیل سطح پر ماہانہ درس قرآن میں بھرپور شرکت۔
اگست 2006ء
- تحصیلی تنظیمات، تعلیمی ادارہ جات اور یونین کونسل سطح کی تنظیم سازی جاری رہے گا۔
- مزید ویڈیو پوائنٹس کا قیام اور فروغ۔ (MYL)
- تقریری مقابلے MSM تعلیمی ادارے (ذیلی سطح) (MSM)
- 14 اگست کوقومی پرچم کشائی تقربیات MYL تحصیل سطح۔ (MYL)
- 12 اگست تقریب عالمی یوتھ ڈے مرکز (MYL)
- زکوٰۃ مہم اور معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پروگرامز (MSM + MYL)
- کالجز میں استقبالیہ کیمپس کے حوالے سے لائحہ عمل کی تیاری۔ (MSM)
- ماہانہ روحانی اجتماع و ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شرکت۔
- تحریک کے تحت تحصیل سطح پر ماہانہ درس قرآن میں بھرپور شرکت۔
ستمبر 2006ء
- کالجز میں استقبالیہ کیمپس۔ (MSM)
- ایجوکیشن ہاؤسز کی کلوزنگ۔ (MSM)
- تحریک کے تحت تحصیل سطح پر ماہانہ درس قرآن میں بھرپور شرکت۔
- مزید ویڈیو پوائنتس کا قیام اور فروغ۔
- اجلاس یوتھ پارلیمنٹ اور ویب سائٹ کی لانچنگ۔ (MYL + MSM)
- اعتکاف کی تیاریاں (MYL + MSM)
- ملک گیر مقابلہ حسن قرات پہلا مرحلہ تحصیل (MSM)
- رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ”عشرہ رجوع الی القرآن“ کے طور پر منایا جائیگا۔
- ماہانہ روحانی اجتماع و ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شرکت۔
اکتوبر 2006ء
- MSM کا یوم تاسیس۔
- مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تشہیری مہم۔
- مزیدویڈیو پوائنٹس کا قیام اور فروغ۔
- اعتکاف میں بھرپور شرکت۔
- 27ویں شب کے روحانی اجتما ع میں بھر پور شرکت۔
- قومی مقابلہ حسن قرات اختتامی تقر یب (مرکز) ( MSM )
- لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام (برموقع اعتکاف)
- تحریک کے تحت تحصیل سطح پر ماہانہ درس قرآن میں بھرپور شرکت۔
نومبر 2006ء
- یوم تاسیس MYLکے موقع پر”قومی یوتھ ٹیلنٹ شو “کروایا جائے گا۔ (MYL)
- نیشنل یوتھ ٹیلنٹ شو کی تشہیر کی جائے گی۔
- مزیدویڈیو پوائنٹس کاقیام اور فروغ۔
- تحریک کے تحت تحصیل سطح پر ماہانہ درس قرآن میں بھرپور شرکت۔
دسمبر 2006ء
- اجلاس یوتھ پارلیمنٹ
- تعلیمی اداروں میں ہفتہ صفائی (MSM)
- مزیدویڈیو پوائنٹس کا قیام اور فروغ۔
- تحریک کے تحت تحصیل سطح پر ماہانہ درس قرآن میں بھرپور شرکت۔
- قربانی مہم۔
جنوری 2007ء
- ”روحانی ٹور“، اس میں مختلف مزارات پر حاضری دی جائے گی۔ (MSM + MYL)
- عشرہ فروغ اتحاد امت ( یکم تا دس محرم الحرام)۔
- مزید ویڈیو پوائنٹس کا قیام اور فروغ۔
- تحریک کے تحت تحصیل سطح پر ماہانہ درس قرآن میں بھرپور شرکت۔
فروری 2007ء
- سٹوڈنٹس کونسل رائج کرو سیمینارز (MSM)
- ملک گیر نعتیہ مقابلہ (پہلا مرحلہ تحصیل سطح پر) (MSM)
- قائد ڈے کے پروگرامز۔
- مزیدویڈیو پوائنٹس کا قیام اور فروغ۔
- تحریک کے تحت تحصیل سطح پر ماہانہ درس قرآن میں بھرپور شرکت۔
مارچ 2007ء
- اختتام نعتیہ مقابلہ۔ (دوسرا مرحلہ مرکز) (MSM)
- مزیدویڈیو پوائنٹس کا قیام اور فروغ۔
- عالمی میلاد کانفرنس میں بھر پورشرکت۔
اپریل 2007ء
- نیشنل یوتھ اسمبلی
(اس میں ملک کے تمام علاقہ جات، مذہب اور جماعتوں سے متعلق نوجوانوں کے نمائندگان کو دعوت دے کر نوجوانوں کے مسائل زیر بحث لائے جائیں گے۔) - یوتھ اسمبلی کے اجلاس کی بھرپور تشہیر۔
- اجلاس یوتھ پارلیمنٹ۔
- تحریک کے تحت تحصیل سطح پر ماہانہ درس قرآن میں بھرپور شرکت۔
مئی2007ء
- تفریحی ٹور ( شمالی علاقہ جات ) (MSM + MYL)
- تحصیل/ ڈویژن سطح پر یوتھ کنونشن/ سیمینارز اور لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام۔
- آئندہ سال کے ورکنگ پلان کی تیاری
- مرکزی تنظیم سے افراد کی جزوی Replacement بذریعہ یوتھ پارلیمنٹ۔
- تحریک کے تحت تحصیل سطح پر ماہانہ درس قرآن میں بھرپور شرکت۔
جون 2007ء
- اجلاس یوتھ جنرل کونسل۔
- اجلاس یوتھ پارلیمنٹ و سالانہ کارکردگی رپورٹ۔
- تحریک کے تحت تحصیل سطح پر ماہانہ درس قران میں بھرپور شرکت۔
متفرقات
1) رپورٹنگ کا نظام اور فالواپ
مرکز کی طرف سے باقاعدہ زونل کوآرڈینیٹرز مقرر کیے گئے ہیں۔ جو تحصیلات کے مسلسل دورہ جات کریں گے اور اہداف کے حصول میں تنظیمات کی معاونت اور نگرانی کریں گے۔ تحصیلات اپنے کوآرڈینیٹر کو ماہانہ رپورٹ جمع کروائیں گی۔ رپورٹ پرفارمہ کا نمونہ نیچے دیا گیا ہے:
ماہانہ تحصیلی کارکردگی رپورٹ
۔ | ۔ | ٹارگٹ | رزلٹ | ٹوٹل رزلٹس | باقی مانندہ |
ممبرشپ | رفاقت MYL | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ |
رفاقت MSM | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | |
رکنیت MYL | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | |
رکنیت MSM | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | |
تنظیم سازی | یونین کونسلز | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ |
یونیورسٹیز | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | |
کالجز | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | |
پروفیشنل کالجز | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | |
سکولز | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | |
سرگرمیاں | دعوت | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ |
لیڈرشپ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | |
ورکرز | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | |
گوشہء درود | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | |
وزٹس | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ | |
۔ | ٹیلی فونک رابطہ | ۔ | ۔ | ۔ | ۔ |
دستخط ناظم/ نائب ناظم یوتھ
2) نظام العمل
یوتھ لیگ اور MSM کے کام کو منظم، مربوط اور عام فہم بنانے کے لیے نظامت یوتھ کا نظام العمل تیار کیا گیا ہے۔ راہنمائی کے لیے اپنی کاپی ضرور حاصل کریں۔
3) ویب سائٹ اور آئی۔ ٹی
یوتھ کے کام کو فروغ دینے اور دنیا میں عام کر نے کے لیے یوتھ کی الگ سے و یب سائٹ تیار کی جا رہی ہے۔ جس کا ایڈریس www.youth.com.pk ہے۔ اس کے علاوہ یوتھ میں پیغام رسانی کے لیے انٹر نیٹ اور SMS کے ذرائع کو فروغ دینے کے لیے عملی کاوش کی جا رہی ہے۔
لازمی و اختیاری عہدے
(1) تحصیلی لازمی عہدے(نظامت یوتھ)
- ناظم یوتھ
- نائب ناظم یوتھ ( سیکرٹری جنرل)
- صدر MSM
- صدر MYL
- سیکرٹری یونیورسٹیز/ کالجز
(2) تحصیلی اختیاری عہدے (نظامت یوتھ)
- نائب صدر MYL
- نائب صدرMSM
- سیکرٹری انفارمیشن (مشترکہ)
- سیکرٹری آفس افئیرز (مشترکہ)
- سیکرٹری فنانس (مشترکہ)
- سیکرٹری دعوت وتربیت (مشترکہ)
- سیکرٹری سپورٹس(MSM)
(3) لازمی عہدے MSM (برائے تعلیمی ادارہ)
- صدر MSM
- نائب صدر MSM
- جنرل سیکرٹری
- جوائنٹ سیکرٹری
(4) اختیاری عہدے MSM (برائے تعلیمی ادارہ)
- ڈپٹی جنرل سیکرٹری
- سیکرٹری سپورٹس
- سیکرٹری آفس
- سیکرٹری دعوت وتربیت
- سیکرٹری انفارمیشن
(5) یونین کونسل (MYL)
یونین کونسل سطح پر صرف MYL کی تنظیم ہوگی جس کے عہدیداران درج ذیل ہونگے۔
- صدر (لازمی)
- نائب صدر (اختیاری)
- جنرل سیکرٹری (لازمی)
- ڈپٹی جنرل سیکرٹری (اختیاری)
- سیکرٹری دعوت (لازمی)
- سیکرٹری انفارمیشن (اختیاری)
- سیکرٹری آفس (اختیاری)
(مرکز کی منظوری کے ساتھ اختیاری عہدوں میں اضافہ بھی کیاجاسکے گا۔)
(6) تنظیمی سطحیں
مرکز
صوبہ
ڈویژن
(بوقت ضرورت)
ضلع
(بوقت ضرورت)
(یونیورسٹی کی تنظیم ضلع کے برابر ہوگی)
تحصیل
(کالج کی تنظیم تحصیل کے برابر ہوگی)
یونٹ
(MYL کیلئے یونٹ گاؤں/ محلہ
اور MSM کے لیے ہائی سکول ہوگا)
- یونٹ سطح پر MYL اور MSM کی الگ الگ تنظیمات قائم ہونگی۔
- تعلیمی اداروں کی تنظیمات متعلقہ سطح کے ضلعی/ تحصیلی صدر MMS کے تحت ہو نگی۔
- یونیورسٹیز کی تنظیمات براہ راست مرکزی صدر/ سیکرٹری یونیورسٹیز کو جوابدہ ہونگی۔
تبصرہ