شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 03 اگست 2014ء

لاہور.....پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں، فون کالزکی ریکارڈنگ موجود ہیں، جو وقت آنے پر ظاہرکی جائے گی۔ لاہور میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ذمے داری کوئی قبول نہیں کررہا، جمہوریت اور آئین کے قتل کی ذمے داری کیسے قبول کریں گے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ حکمرانوں نے سانحےمیں ملوث پولیس افسران کو بیرون ملک فرار کرا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نےآئین وقانون کاراستہ اپنایا، نامزد ملزموں کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست دی، امن کے خاطرکوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا، چاہتے تو رائیونڈ میں جاتی امرا کی اینٹ سے اینٹ بجادیتے اور پنجاب حکومت کےخاتمےتک شہداء کو نہیں دفناتے اور احتجاج کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں، مغربی ممالک بتائیں، لاہور جیسا واقعہ انکےملک میں ہوتا تو کیا حکومتیں مستعفی نہیں ہوتیں۔

ذرائع: اردو جیو ٹی وی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top