پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور مالی بے ضابطگیوں پر عوامی تحریک سے نکال دیا گیا تھا۔ مصطفی خان
حیدر علوی کو اس سے قبل سنی تحریک سے بھی کرپشن پر نکالا گیا۔ غلام
علی خان
ہمارا ایک شفاف نظام ہے، ہر جلسے اور کنونشن کا حساب رکھا جاتا ہے
عوامی تحریک راولپنڈی کے عہدیداران و کارکنان ضلعی قیادت کے ساتھ متفق ہیں
پاکستان عوامی تحریک کے انچارج میڈیا سیل مصطفی خان، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے کسی ذمہ دار نے استعفی نہیں دیا۔ حیدر علوی نامی شخص اپنے چند ساتھیوں سمیت چند مہینے پہلے عوامی تحریک میں شامل ہوا۔ ان کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ اس سے قبل سنی تحریک سے مالی کرپشن کے باعث نکالے جانے والے حیدر علوی کو پارٹیاں بدلنے کی عادت ہے۔ عوامی تحریک کا ایک شفاف نظام ہے، جس کے تحت تمام جلسوں اور کنونشنز کا حساب رکھا جاتا ہے۔ 11 مئی کو راولپنڈی میں ہونے والی ریلی کے دوران انچارج میڈیا کمیٹی بنایا گیا، اس ریلی کے میڈیا کے حوالے سے اخراجات کا حساب دینے کے انکار اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر عوامی تحریک سے نکال دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک راولپنڈی کے کارکنان ضلعی قیادت کے ساتھ متفق ہے۔ فنڈز کا حساب مانگنے پر حیدر علوی نے ڈرامہ رچایا ہے۔ ان کو ان کے گھر میں بھی کوئی نہیں جانتا تھا، ان کو عزت راس نہیں آئی۔ حیدر علوی اور ان کے دیگر ساتھیوں نے عوامی تحریک کا دفتر بنایا اور عوامی تحریک کے پی پی حلقہ جات کے عہدیداران اور کارکنان سے بڑے پیمانے پر فنڈز حاصل کئے، جن کا حساب مانگنے پر ان لوگوں نے راہ فرار اختیار کی اس لئے ان کو عوامی تحریک سے نکال دیا گیا تھا۔
تبصرہ