پاکستان عوامی تحریک کے جنرل کونسل کے اجلاس میں مذہبی اقلیتوں کی بھر پور شرکت

مورخہ: 03 اگست 2014ء

پاکستان عوامی تحریک کے جنرل کونسل کے اجلاس کے موقع پر انقلاب مارچ کال کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ وطن عزیز کی مذہبی اقلیتوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ جن میں پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے سربراہ جوزف فرانسس، وائس چیئرمین مارٹن جاوید کے علاوہ چیئرمین پاکستان کرسچن یوتھ کونسل کے نتاش چوہدری، پاکستان مسیحا پارٹی کے صدر ٹھیکدار حنیف مسیح، پاکستان بالمیک ہندو کونسل کے سربراہ ازیش، پنڈت بھگت لال، سردار جسویر سنگھ نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم انٹر فیتھ ریلیشنز PAT (منہاج القرآن) کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کے ممنون ہیں کہ انہوں نے پاکستان کی مسیحی برادری کی آواز کو عوامی تحریک کے انقلاب میں شامل ہونے کا موقع دیا۔ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے، انصاف کی فراہمی اور غریب عوام کی بنیادی مسائل کے حل کیلئے اس قافلہ انقلاب کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ پاکستان کی مسیحی عوام ملک میں امن کا فروغ اور ظالم نظام کا خاتمہ چاہتی ہے تا کہ معاشرے میں طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ہو اور عوام کو خوشحالی نصیب ہو۔ لہذا اس مقصد کے حصول کیلئے صرف انقلاب ہی واحد حل ہے۔ ہم شہداء ماڈل ٹاؤن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ان نہتے معصوموں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top