پاکستان عوامی تحریک کے جنرل کونسل کے اجلاس اور میڈیا کانفرنس میں 25 سیاسی جماعتوں کی شرکت پر اظہار تشکر
ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کی حمایت کا مقصد ملک کے 18 کروڑ عوام کو غربت، مہنگائی، دہشتگردی کے سے نجات دلانا ہے۔ افتخار بخاری
پاکستان عوامی تحریک کی جنرل کونسل اور میڈیا کانفرنس میں 25 سیاسی جماعتوں کے قائدین کی شرکت پر پاکستان عوامی تحریک کے کوآرڈینیٹر (برائے سیاسی رابطہ جات) افتخار شاہ بخاری نے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی شمولیت اور شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی ایجنڈے سے اتفاق کرنے کا مقصد ملک کے 18 کروڑ عوام کو غربت، مہنگائی، بے روزگاری، بد امنی، دہشت گردی سے نجات دلا کر انہیں روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم اور صحت کی سہولیات مفت دے کر انکے دکھوں کا مداوا کرنا چاہتے ہیں اور ملک کو امن کا گہوارا بنا کر خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کر کے دنیا میں اعلیٰ مقام دلانا چاہتے ہیں اور اس ملک سے جاگیردارانہ، سرمایہ دارانہ، استحصالی نظام کو ختم کر کے حقیقی جمہوریت کا نفاذ چاہتے ہیں۔
تبصرہ