نواز شریف اور شہباز شریف اسرائیلی ظلم و بربریت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کی پریس کانفرنس

مورخہ: 08 اگست 2014ء

نواز شریف اور شہباز شریف اسرائیلی ظلم و بربریت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ماڈل ٹاؤن کو غزہ بنا دیا گیا۔ بد معاش حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن کے بعد پورے پنجاب کو سیل کر کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے۔ یوم شہداء میں آنے والے قافلوں کو جگہ جگہ گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھکر سے آنے والے قافلے پر فائرنگ سے 3 کارکن شدید زخمی ہو گئے، چنیوٹ سے آنے والے کارکنوں پر بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ میرے کارکن انقلابی سپاہی ہیں۔ تمام رکاوٹیں توڑ کر یوم شہدا میں ضرور شرکت کریں گے۔ پارلیمانی لیڈرز اور جسٹس صاحبان بتائیں حکومت کس آئین کے تحت ہماری پرائیویٹ سیکیورٹی واپس بلانے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں میں آئین و قانون تو کیا انسانیت بھی نہیں۔ ہماری جدوجہد عوام پاکستان کے حقوق کی جنگ لڑنا ہے، جبکہ موجودہ حکومت داخلی دہشت گرد ہے، پہلے یہ دہشت گردوں کے سر پرست تھے اب ریاستی طرز پر اسرائیل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے چوہدری برادران سے قانونی سیکیورٹی واپس بلانے پر شدید مذمت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top