آرمی چیف سے وزیراعظم نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے کہا تھا، ترجمان پاک فوج

مورخہ: 29 اگست 2014ء

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے موجودہ سیاسی بحران میں آرمی چیف کو کردار ادا کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست کی تصدیق کردی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے موجودہ سیاسی بحران پر آرمی چیف کے ثالثی سے متعلق کردار پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں حکومت کی جانب سے موجودہ سیاسی بحران کے حل میں پاک فوج کے سربراہ سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس کےبعد آرمی چیف نے فریقین کےدرمیان ثالثی کا کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف سے ثالثی کی درخواست سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ثالثی عمران خان اور طاہرالقادری کی خواہش پر حاصل کی گئی تھی جبکہ طاہرالقادری اور عمران خان بھی اپنی جانب سے آرمی چیف کو ثالث بنانے سے متعلق بیان کی تردید کرچکے ہیں۔

ذرائع: ایکسپریس نیوز

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top