امیر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی انار خان گوندل کی والدہ انتقال کر گئیں

تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے امیر انار خان گوندل کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں جن کا نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں نریانہ بسال، منڈی بہاؤ الدین میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے راہنماؤں سردار منصور خان، ملک افضل، سلطان نعیم کیانی، عاقل ستی، سعید راجہ، ڈاکٹر اختر عابد، منصور اعوان، تہمینہ قیوم، گل رعناء اور سہیل عباسی نے انار خان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top