نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نوید احمد اندلسی کے والد محترم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سیکرٹری انفارمیشن منہاج یورپین کونسل، نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین محترم نوید احمد اندلسی کے والد محترم کی نماز جنازہ سپین میں ادا کر دی گئی ہے، جن کا انتقال 3 ستمبر 2014 کو سپین میں ہوا تھا۔ مرحوم کی تدفین کھاریاں، پاکستان انکے آبائی گاوں میں کر دی گئی ہے۔

نوید احمد اندلسی کی والد محترم کی وفات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض، ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ جی ایم ملک، منہاج انٹرنیٹ بیورو کے دائریکٹر عبدالستار منہاجین، مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ عہدیداران اور سٹاف ممبران نے اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top