صاحبزادہ محمد حامد رضا کے چھوٹے صاحبزادے رضائے الہٰی سے وفات پاگئے

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا کے چھوٹے صاحبزادے میراں محی الدین رضائے الہٰی سے وفات پاگئےہیں، ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز مغرب نڑانوالہ روڈ غلام محمد آباد (فیصل آباد) والے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، شیخ زاہد فیاض، احمد نواز انجم اور مرکزی قیادت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے کر درجات بلند کرے اور انکے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ اللہ تعالیٰ اس بچہ کو اہل خانہ کے لیے منزل پر آگے پہنچانے والا، باعثِ اجر و آخرت کا ذخیرہ بنانے والا اور اہل خانہ کے حق میں شفاعت کرنے والا اور مقبولِ شفاعت بنائے۔ امین

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top