طالبعلم کا اعزاز - کالج آف شریعہ کے طالبعلم نے لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور (منہاج یونیورسٹی) کے ہونہار طالبعلم اللہ وسایا ولد محمد منیر نے لاہور بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات2014ء میں بورڈ رولنمبر 626627 کے تحت 954 نمبر لیکر آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، چیئرمین سپریم کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈپٹی چئیرمین بورڈ آف گورنر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر اکرم رانا، پرنسپل کالج آف شریعہ ایم کے ملک، وائس پرنسپل محمد صادق قریشی اور دیگر سٹاف ممبران نے ہونہار طالبعلم کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top