پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا انقلاب کی بڑی تحریک بن کر پورے پاکستان میں ابھرے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

خورشید شاہ وزیراعظم کے استعفیٰ کی بات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کرتے تو کیا ہی اچھا ہوتا
لگتا ہے کہ عید شارع دستور پر ہوگی۔ قربانی کے بکروں پر’’ گو نواز گو‘‘ لکھا جائے گا

لاہور( )30 ستمبر 2014ء
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا انقلاب کی بڑی تحریک بن کر پورے پاکستان میں ابھرے گا۔ دھرنوں کی وجہ سے پاکستانی قوم میں شعور آیا ہے۔ ہر جگہ گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں، سکول و کالج کے بچے یہ نعرہ لگا رہے ہیں۔ ترجیح تھی کہ عید گھروں میں کریں گے مگر اب لگتا ہے کہ عید شارع دستور پر ہو گی۔ قربانی کے بکرے ذبح ہوں گے اور بکروں پر’’ گو نواز گو‘‘ لکھا جائے گا۔ خورشید شاہ وزیر اعظم کے استعفیٰ کی بات اگر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کرتے تو کیا ہی اچھا ہو تا، مگر وہاں تو وہ جمہوریت بچانے کیلئے وزیراعظم کا ساتھ دینے کا راگ الاپ رہے تھے۔ اللہ سے دعا ہے کہ خورشید شاہ اب اپنے اس موقف پر قائم رہیں۔ سیاسی جرگہ نے مثبت پیش رفت کی لیکن حکومت نے انکے پرپوزل کو قبول نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی میں انٹرویو کے دوران کیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی برابر تقسیم نہیں، صحت پر جی ڈی پی کا 1 فیصد اور تعلیم پر صرف 2 فیصد خرچ ہو رہا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق پاکستان کا گراف ہر سال نیچے گر رہا ہے۔ غریبوں کو انصاف کیلئے کئی سال تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ غربت صدقہ خیرات سے نہیں انصاف سے ختم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس بھکر اور گوجرہ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اور انکے گھر والوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے سمجھ سے باہر ہے کہ حکومت کیا چاہتی ہے؟

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top