منہاج القرآن پبلی کیشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر شوکت علی قادری کے انتقال پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اظہار تعزیت
منہاج القرآن پبلی کیشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر شوکت علی قادری 14 اگست 2014 کو انتقال کر گئے۔ مرحوم گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ یاد رہے شوکت علی قادری شیخ الاسلام کے اوائل دور کے رفقا میں سے ہیں، وہ 1996 سے مرکز پر پبلی کیشنز کے شعبہ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے، جبکہ اس سے قبل تحریک منہاج القرآن راولپنڈی تنظیم میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شوکت علی قادری مرحوم کے انتقال کو سانحہ عظیم قرار دیتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی اور تحریک منہاج القرآن کے لیے ان کی دیرنیہ خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ان کی وفات کو تحریک منہاج القرآن کے لیے عظیم نقصان قرار دیا۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، عبدالستار منہاجین اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی شوکت علی قادری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مرحوم کے چہلم کا ختم 3 اکتوبر بروز جمعۃ المبارک کو انکے آبائی گاوں گوجرخان، راولپنڈی میں ہو گا جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔
تبصرہ