ملالہ کو امن کا نوبل انعام ملنا پوری پاکستانی قوم کے لیے فخر کی بات ہے۔ راضیہ نوید

لاہور( ) 10 اکتوبر 2014 ء
ملالہ پاکستان کی بیٹی ہے اور انہیں نوبل پرائز ملنا پوری قوم خاص طور پر قوم کی تمام بیٹیوں کے لیے نہایت خوشی کی بات ہے ۔ ملالہ نے خواتین کی تعلیم کے لیے جو قربانی دی اور جو جدوجہد وہ کررہی ہیں وہ قابل قدر ہے۔ ہم امن کا مشترکہ نوبل پرائز ملنے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی رہنما راضیہ نوید نے کیا ۔ اس موقع پر عائشہ شبیر، ریحانہ بخاری، سدرہ کرامت اور نبیلہ ظہیر بھی موجود تھیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top