فیصل آباد میں عوامی تحریک کا پنڈال تیار، لاکھوں لوگوں کی شرکت متوقع

فیصل آباد: شہر فیصل آباد میں پاکستان عوامی تحریک کا پنڈال سج گیا۔ رات گئے ہی لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جلسہ گاہ میں بیس ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں۔ جبکہ سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات ہیں۔

فیصل آباد میں عوامی تحریک کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ رات گئے سے ہی بچوں اور بڑوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ پنڈال میں میلے کا سماں ہے۔

کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جلسے کو یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

جلسے میں پرجوش ترانوں اور قومی نغموں کا تڑکا لگانے کے لیے ساؤنڈ سسٹم بھی پوری طرح تیار ہے۔ ڈی جے کا کہنا ہے کہ فیصل آباد عوامی تحریک کے ترانوں سے گونجے گا۔

جلسے کی سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بارہ سو سے زائد اہلکار فرائض کی انجام دہی کے لیے الرٹ ہیں۔

رات گئے سے ہی پنڈال میں موجود کارکنوں کا جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ انقلابی خوب رنگ جمائیں گے۔ سماء

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top