عوامی تحریک سیاسی جدوجہد کیلئے آج فیصل آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح، بھٹو، بے نظیر، زرداری، نواز شریف اور عمران خان بھی اس گرائونڈ میں جلسے کر چکے ہیں

فیصل آباد (دنیا نیوز) عوامی تحریک سیاسی جدوجہد کے لئے پہلا جلسہ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں کر رہی ہے۔ سات ایکڑ پر پھیلا یہ وسیع و عریض گراؤنڈ پاکستان کی سیاست کے سب دور دیکھ چکا۔ بابائے قوم نے 1943 میں تحریک آزادی کا ایک بڑا شو اسی گراؤنڈ میں کیا جسے اس مقام کا پہلا سیاسی جلسہ کہا جاتا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، آصف زرداری نے اس سٹیج کو جلسوں کے لئے چنا۔ جمہوری رہنمائوں نے اگر جلسے کئے تو آمر کے دور میں اسی گرائونڈ میں کیے۔

ذرائع: دنیا نیوز آن لائن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top