ڈاکٹر طاہرالقادری کی انقلابی جدوجہد کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے ہے۔ چودھری افضل گجر

19 اکتوبر کو مینار پاکستان کا جلسہ ملکی سیاست کا رخ موڑ دے گا

پاکستان میں موجودہ کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے جو عظیم جدوجہد ڈاکٹر طاہرالقادری نے شروع کی وہ ان شا اللہ انقلاب پر جا کر رکے گی۔ 19 اکتوبر کو مینار پاکستان کا جلسہ ملکی سیاست کا رخ موڑ دے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور چوہدری محمد افضل گجر اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلطان محمود چودھری نے مختلف ٹاؤنز میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو جلد اس کرپٹ نظام سے چھٹکارا دلائیں گے اور عوام کو ایسا نظام دیں گے جو ہر غریب اور پسے ہوئے طبقے کے مسائل کا حل ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top