19 اکتوبر کو مینار پاکستان کے جلسے میں طلبہ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ ڈاکٹر اویس

ڈاکٹر طاہرالقادری نے طلبہ کے حقوق، نوجوانوں کے مستقبل کا جو پروگرام دیا ہے وہ دس نکاتی ایجنڈا کی شکل میں طلبہ کے دل کی آواز بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے صدر ڈاکٹر اویس اور جنرل سیکرٹری محمد ذوہیب نے پنجاب یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں دورے کے دوران طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہر نوجوان کو تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں گے جس میں غریب اور امیر نوجوان ایک ہی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر سکیں گے اور تعلیم کا طبقاتی نظام ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 19 اکتوبر کے مینار پاکستان کے جلسے میں طلبہ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top