حکمران ایمان دار ہوں تو عوام خوشحال اگر بے ایمان ہوں تو بد حال ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری
ظالم حکمرانوں نے پہلے غریبوں کو سیلاب میں ڈبویا، پھر گو نواز
گو کے نعروں کی سزا میں چیک کیش نہ کروا کر رسوا کیا
انقلاب کے بعد چوری اور ڈکیتی کے ذمہ دار تھانے دار اور ایس پی ہونگے۔ نقصان کا
ازالہ حکومت کرے گی
ظالم حکمرانوں نے پہلے غریبوں کو سیلاب میں ڈبویا، پھر گو نواز گو کے نعروں کی سزا میں چیک کیش نہ کروا کر رسوا کیا۔ حکومت کی اس دھوکہ دہی کے خلاف مقدمے درج ہونے چاہئیں۔ حکمران ایمان دار ہوں تو عوام خوشحال اگر بے ایمان ہوں تو بد حال ہو جاتی ہے۔ ظالم وڈیروں اور سرمایہ داروں نے غریبوں سے جینے اور مرنے کا حق چھین لیا ہے۔ غریب طبقہ کو بیدار کر کے استحصالی ٹولے کو جینے اور مرنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے۔ انقلاب کے بعد چوری اور ڈکیتی کے ذمہ دار تھانے دار اور ایس پی ہونگے۔ نقصان کا ازالہ حکومت کرے گی۔ دس نکاتی ایجنڈہ کے نفاذ سے عوام خوشحال اور پاکستان ترقی کرے گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے گذشتہ روز ضلع جھنگ کے سیلاب زدہ علاقہ اٹھارہ ہزاری میں سامان کی تقسیم کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے ذمہ دار حکمران ہیں۔ سیلاب کی روک تھام پر مختص کئے گئے اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی خاطر غیر ضروری ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے ہیں۔ دریاؤں پر سیلابی بند نہ بنا کر لاکھوں غریبوں کے گھر اور اربوں روپے کی فصلیں تباہ کر دی گئیں۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نے اپنے فوٹو سیشن کیلئے متاثرین سیلاب کو امدادی چیک دینے کیلئے دورے کئے تو عوام نے گو نواز گو کے نعرے لگائے جس کی سزا کے طور پر دئیے گئے چیک آج تک بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ جس ملک کے خزانہ میں غریب کی ضرورت کیلئے دولت نہیں اسکو آگ لگا دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ غریبوں کے حقوق کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں اس میں انکا کوئی ذاتی لالچ نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انکو صدر اور وزیر اعظم سے کئی گنا زیادہ عزت دی ہے۔ سیلاب زدہ علاقہ میں متاثرین سے اظہار ہمدردی اور محبت کیلئے غیر اعلانیہ آیا ہوں لیکن عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر نے میرے ساتھ محبت اور حکمرانوں سے نفرت کا ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ہزاری کے غیور باسی عوامی تحریک کا دس نکاتی ایجنڈہ گھر گھر پہنچائیں تا کہ بلدیاتی، صوبائی اور قومی انتخابات میں کلین سویپ کیا جا سکے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوام سے قومی انتخابات میں دو تہائی اکثریت لینے کیلئے ووٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ کرپٹ نظام کو ایک ماہ کے اندر ختم کر کے دس نکاتی ایجنڈہ نافذ کیا جا سکے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عوامی تحریک اقتدار میں آنے کے بعد ہر بے گھر کو گھر، بے روزگار کو روزگار یا گزارہ الاؤنس، میٹرک تک تعلیم اور کتابیں مفت، صحت کی سہولتیں مفت، قدرتی آفات کی صورت میں فصلوں کے نقصان کا اذالہ کیلئے انشورنس، کم آمدن والوں کوبنیادی اشیائے خوردو نوش نصف قیمت پر، بجلی اور سوئی گیس کے بلوں سے ٹیکس کا خاتمہ اور رعائت اور غریب خواتین کو گھریلو دستکاریوں کیلئے بلا سود اورآسان مالی معاونت ہو گی۔ جس سے ملک میں خوشحالی کا دور آئے گا۔
تبصرہ