شہداء انقلاب کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے: عائشہ شبیر

پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ نے شہداء سانحہ ماڈل ٹاؤن اور شہداء اسلام آباد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے مینار پاکستان گراؤنڈ میں کینڈل روشن کیں۔ اس موقع پر عائشہ شبیر، شبنم ناگی ایڈووکیٹ، ہما وحید، بسما امجد، سدرہ کرامت اور دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔ پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنما عائشہ شبیر نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلعموم اپنے شہداء بھائیوں اور بالخصوص اپنی شہداء بہنوں سے یہ عہد کرتے ہیں کہ حالات چاہے کتنے بھی کٹھن ہو ہم اُن کے خون کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ نام نہاد حکمرانواں سے انتقام انقلاب کی صورت میں لے کر رہیں گے اور آخر ی سانس تک ہمت و حوصلہ اور پُر امن طریقے سے جہدِ انقلاب کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہنوں نے ثابت کر دیا کہ طاغوتی قوتیں ہمارے عزائم کو ڈگمگا نہیں سکتیں۔ شہداء نے ہمارے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top