آج شام کو دھرنے کا فیصلہ ہوگا، ڈاکٹر طاہر القادری

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ آج شام جشن بیداری منایا جائے گا، جب کہ دھرنے سے متعلق ہوچھے گئے سوال کے جواب میں علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ دھرنے کا فیصلہ آج شام کیا جائے گا۔

لاہور میں اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفت گو میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ شام کو اسلام آباد دھرنے میں جشن بیداری عوام منایا جائے گا، جب کہ شام کو دھرنے کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کا جلسہ ہمارے لیے امتحان تھا، تحریک کے لیے دھرنے کے شرکاء نے اہم کردار ادا کیا، دھرنے میں کارکنوں کی تعداد 25 اور سول سوسائٹی کی تعداد 75 فیصد تھی۔ سماء

ذرائع: سماء نیوز آن لائن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top