اسلام آباد: ایم ایس ایم کا شاہراہ دستور پر یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام شاہراہ دستور پر عظیم الشان تقریب یوم تاسیس کا انعقاد کیاگیا، جس میں ایم ایس ایم کے جملہ عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرکزی کیبنٹ کے ساتھ کیک کاٹا۔ قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مشن میں نیو کلیئس کی جگہ رکھتی ہے۔ ایم ایس ایم کے جوانوں نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور یہ انقلاب کا ہر اول دستہ ہیں۔ اس موقع پر صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف نے مرکزی کیبنٹ کے ہمراہ اس عزم کا اظہار کیا کے ایم ایس ایم آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور وطن عزیز میں اصل جمہوریت کی بحالی کے لیے پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ساتھ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top