نیو جرسی: شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کا آغاز قاری فرحت نے صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، بعد ازاں محمد سلیم شیخ، محمد اصغر صوفی اور ماسٹر منیر احمد نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، جبکہ محمد اقبال شیخ اور محمد شکیل نے منقبت اہل بیت پیش کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر علامہ محمد شریف کمالوی نے ‘‘ذبح عظیم’’ کے موضوع پر مدلل اور پر مغز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہادت امام حسین علیہ السلام میں ہمارے لیے باطل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے۔

پروفیسر رانا غلام سرور نے ‘‘شان اہل بیت’’ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا اور نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دین کے لیے قربانی کی خبر تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دے دی تھی۔ شان اہل بیت پر شیخ معتز شرف نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں ہدیہ درود و سلام پڑھا گیا اور دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top