نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں زندگی بسر کرنے والے راحت پاتے ہیں۔ سید ہدایت رسول قادری

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہا کہ دنیا چند روزہ ہے آخر انسان کو اپنے رب کی طرف لوٹ جانا ہے۔ قبر کی زندگی برزخی زندگی ہے یہ زندگی اسی کی کامیاب گزرے گی جس کے سینے میں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت موجزن ہوگی اور آخرت اس کی حسن ہوگی جو مخلوق خدا کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوگا۔ ہمیں اس دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی تیاری بھی کرنی چاہیے جو ختم نہ ہونے والی زندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رفیع اللہ نیازی شہید نیک صالح اور عاشق رسول تھے، تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھے اور انہوں نے پوری زندگی منہاج القرآن کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رفیع اللہ خان نیازی شہید کے ختم چہلم کے موقع پر کوہ نور فلیٹس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی رحمت کی محبت میں زندگی بسر کرنے والے راحت پاتے ہیں۔ اس موقع پر ضلعی ناظم میاں کاشف محمود، قاری ظفر اقبال، رانا طاہر سلیم، حاجی امین القادری، میاں عبدالقادر، خالد رفیق، ارشد مغل، سہیل مقصود، عبدالفاروق، ثناء اللہ نیازی، رفیق قادری، ملک عمر حیات، ذوالفقار بھٹو، سہیل سکندر و دیگر عہدیداران و کارکنان اور عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top