بے بنیاد الزام تراشی کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔ ترجمان پاکستان عوامی تحریک

لاہور (09 نومبر 2014) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہاہے کہ دھرنے ختم کرنے کے حوالے سے بے بنیاد الزام تراشی کرنے پر قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے وکیل کیطرف سے ارشد شریف کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے اگر اس نے 15یوم کے اندر معافی نہ مانگی تو اس کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کی جائے گی، ترجمان نے کہاکہ قائد پاکستان عوامی تحریک نے حکومت سے کسی قسم کی ڈیل یا معاہدہ کے ثبوت لانے والے کو 5کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ ارشد شریف سمیت اگر کسی کے پاس اس ضمن میں کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے بصورت دیگر من گھڑت، بے بنیاد، الزام تراشی کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top