لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کی یوم اقبال کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے منہاج القرآن انٹرنشنل و پاکستان عوامی تحریک راوی ٹاؤن کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا، ڈاکٹر اقبال نور صدر پاکستان عوامی تحریک راوی ٹاؤن، ناظم ویلفیئر لاہور ثناء اللہ خان، ویمن لیگ لاہور کی رہنما محترمہ رخسانہ اقبال، عنبرین سہیل، ناظمہ ایم ایس ایم لاہور رامین اقبال، ریحانہ اقبال اور زارا احمد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں چلڈرن لیگ کے رہنماؤں میں احمد نور، مغیص مدثر، اسواء اویس، مبشر ریاض، محمد حسن رضا، محمد زین رضا، معیز اللہ، سمید اللہ، صبیح اللہ، فصیح اللہ، محمد افراز، محمد فہد بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے مزار اقبال پر حاضری دیتے ہوئے مزار پر چادر پوشی کی اور شاعر مشرق کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top