پاکستان عوامی تحریک کا ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان

17 نومبر کو مرکزی شعبہ خواتین چاروں صوبوں کے دارالحکومت میں پریس کلب کے باہر احتجاج کریگا
احتجاج حکومت کی انتقامی کارروائیوں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی 5 ماہ بعد بھی تفتیش شروع نہ ہونے کے خلاف ہو گا
شعبہ خواتین کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے احتجاجی شیڈول کا اعلان کیا

پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کی طرف سے انتقامی کارروائیوں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تفتیش شروع نہ ہونے کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں 17 نومبر کو پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کے زیراہتمام اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے دارالحکومت میں پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جائیگا۔ پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 17 نومبر بروز سوموار اسلام آباد، پشاور، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، کامونکی، مریدکے، گجرات اور جہلم پریس کلب کے باہر ریاستی دہشتگردی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی 5 ماہ گزرنے کے بعد بھی تفتیش کا آغاز نہ ہونے پر احتجاج کیا جائیگا۔ راضیہ نوید نے مزید کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا، انقلاب کی جدوجہد میں خون دینے والوں میں خواتین سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی لاکھوں کروڑوں خواتین اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایک اشارے پر جانوں کے نذرانے دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top