میری واپسی حکومت پاکستان اور ڈیل کا دعوی کرنے والوں کے منہ پرطمانچہ ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

لندن (آواز) پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ میری واپسی حکومت پاکستان اور ڈیل کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔ اگر ڈیل ہوئی ہوتی تو کیا اشتہاری قرار دیا جاتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روزہ دورہ پر آج کینڈا سے برطانیہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہیتھرو ائیر پورٹ پر پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے مرکزی عہدیداران اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا پاکستان میں نظام کی تبدیلی کیلئے ہمارے اور عمران خان کے راستے الگ الگ ہیں مگر منزل ایک ہی ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے دفتر پر حملے سے انکار کیا اور کہا پی ٹی وی کی عمارت پر پاکستان عوامی تحریک کا کوئی کارکن ملوث نہیں۔

لندن میں قیام کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری یوکے اور یورپ کی تنظیمات سے ملاقاتیں کریں گے اور اسلام آباد دھرنے میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کریں گے اور دھرنے ختم کرنے اور اگلے لائحہ عمل کے حوالہ سے بریفنگ دیں گے۔ سربراہ عوامی تحریک نے ورکر کنونشن سے خطاب کے علاوہ میڈیا سے بھی ملاقات کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری منگل (کل) پاکستان روانہ ہوں گے۔

ہیتھرو ایئر پورٹ پر منہاج القرآن کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی، سید علی عباس بخاری سیکرٹری جنرل، پاکستان عوامی تحریک برطانیہ کے جنرل سیکرٹری محمد ساجد ایڈوکیٹ، ویمن ونگ کی صدر فاطمہ مشہدی، ویمن ونگ کی جبین نوید، شاہد مرسلین ترجمان پی اے ٹی، شہزاد ندیم اور کارکنوں کی بھاری اکثریت نے اپنے قائد کا استقبال کیا۔

ذرائع: آواز آن لائن

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top