ڈاکٹر طاہر القادری 20 نومبر صبح 6:00 بجے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

ڈاکٹر طاہرالقادری کے تاریخی استقبال کیلئے تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری 20 نومبر بروز جمعرات صبح 6:00 بجے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری لندن سے تنظیمی دورے کے بعد پاکستان آئیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے موقع پر تاریخی استقبال کیلئے تیاریوں کا باقاعدہ آغاز پورے لاہور میں کر دیا گیا ہے۔ لاہور ایئر پورٹ پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے استقبال کیلئے PAT لاہور کے صدر چودھری افضل گجر، ارشاد طاہر، حافظ غلام فرید، سلطان محمود چودھری اور الطاف رندھاوا کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ لاہور تنظیم اس حوالے سے فوری طور پر کارنر میٹنگز بھی شروع کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک لاہور کی تنظیم سے استقبال قائد کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری افضل گجر نے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو بتایا کہ لاہور کے 10 ٹاؤنز کی 150 یونین کونسلز میں PAT کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر استقبال قائد اجلاس کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا ہے۔ ان کارنر میٹنگز کے انعقاد کیلئے سلطان محمود چودھری، حافظ غلام فرید اور الطاف رندھاوا رابطے کرینگے۔ PAT نے تنظیمی طور پر لاہور کو 25 ٹاؤنز میں تقسیم کیا ہے۔ کارنر میٹنگز کے علاوہ ہر ٹاؤن میں جلد ہی عوامی اجتماع اور سیمینارز بھی منعقد کئے جائینگے۔ لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے استقبال کیلئے کی جانیوالی سرگرمیوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو دی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top