ڈاکٹر طاہرالقادری کا وطن واپسی کا باضابطہ شیڈول جاری

قائد عوامی تحریک 6 بجے لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے اور حضرت داتا علی ہجویری رضی اللہ عنہ کے مزار پر حاضری دینگے
روٹ اور شیڈول کے حوالے سے انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے: مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک‎

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا وطن واپسی کا باضابطہ شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری 20 نومبر بروز جمعرات صبح 6:00 بجے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گے، وہ ایئر پورٹ سے سیدھا حضرت داتا علی ہجویری رضی اللہ عنہ کے مزار پر حاضری دینگے۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک براستہ رنگ روڈ، ہربنس پورہ، انٹر چینج، مغلپورہ، صدر گول چکر، دھرمپورہ پل، مال روڈ، ناصر باغ سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے موقع پر استقبال کیلئے پاکستان عوامی تحریک لاہور کی طرف سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری کے روٹ سے متعلق سی سی پی او (لاہور)، ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی سکیورٹی کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ مرکزی صدر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے انتظامیہ کو روٹ اور شیڈول سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جب بھی بیرون ملک سے وطن لوٹتے ہیں کارکن ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکن ہمیشہ پرامن رہتے ہیں اور انتظامیہ سے بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top