پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے عمران خان سے راستے جدا کرنے کی بات نہیں کی: محمد نوراللہ

دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ پہلے کی طرح موجود ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کے میڈیا ایڈوائزر محمد نوراللہ کی وضاحت
قائد عوامی تحریک 20 نومبر کو صبح لاہور ایئرپورٹ اتریں گے، 23 نومبر کو بھکر میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

لاہور (18 نومبر 2014) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے میڈیا ایڈوئزر محمد نوراللہ نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے راستے جدا کرنے کی کوئی بات نہیں کی، دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ پہلے کی طرح قائم ہے، دونوں جماعتوں نے دھرنے کے دوران استحصالی اور ظالمانہ نظام کے خلاف بھرپور آواز بلند کی اور جدوجہد کی، دونوں جماعتوں کے سربراہ ظالمانہ نظام کے خلاف اپنی اپنی حکمت عملی کے مطابق جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، اس ضمن میں شائع شدہ خبریں سیاق و سباق سے ہٹ کر ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک انصاف کی 30 نومبر کی سیاسی سرگرمی کی کامیابی کیلئے دعا کی ہے اور کہا کہ دونوں جماعتیں اپنی الگ شناخت رکھتی ہیں اور اپنے سیاسی فیصلے آزادانہ کرتی ہیں، میڈیا ایڈوئزر نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 20 نومبر کی صبح لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے اور کارکنان کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا جائیگا اور ڈاکٹر طاہرالقادری 23 نومبر کو بھکر میں عوامی جلسہ سے خطاب کرینگے اور ایک روز کا دھرنا دینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top