جے آئی ٹی ممبران اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم سے الگ ہو جائیں، پاکستان عوامی تحریک

لاہور (18 نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے آج سے کام کرنے والی جے آئی ٹی کی تحقیقات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ فریق کی رضا مندی کے بغیر بننے والے جے آئی ٹی کی کوئی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں۔ پاکستان عوامی تحریک مرکزی راہنما ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی سربراہ عبد الرزاق چیمہ اور اس کے تمام ممبران شہداء کے ورثا کے بائیکاٹ کے بعد اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم سے الگ ہو جائیں۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی اصل ملزمان کو بچانے اور قربانی کے بکرے تلاش کرنے کیلئے قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی قائم کی جانے والی جے آئی ٹی کے حوالے سے قائد عوامی تحریک وطن واپسی پر اہم انکشاف کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top