ڈاکٹر طاہرالقادری نے پی ٹی وی حملہ کی عمران خان کو مبارکباد نہیں دی: ترجمان پاکستان عوامی تحریک

پرویز رشید نے سیاق و سباق سے ہٹ کر فوٹیج چلوائی، عمر کے آخری حصے میں سچ بولنے کی کوشش کرنی چاہیے
مبارکباد والی فوٹیج کا تعلق پی ایم ہاؤس کے سامنے پہنچنے سے ہے۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ پرویز رشید نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے پی ٹی وی حملہ کے بعد عمران خان کو مبارکباد دینے والی فوٹیج سیاق و سباق سے ہٹ کر چلوائی اور قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، قائد پاکستان عوامی تحریک نے عمران خان کو پی ٹی وی حملہ پر مبارکباد نہیں دی، پی ایم ہاؤس کے سامنے پہنچنے پر عمران خان کو مباکباد دی گئی جس کا ویڈیو ثبوت میڈیا کو فراہم کر رہے ہیں۔ ہم نے پی ایم ہاؤس کے سامنے پہنچنے پر مبارکباد دینے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ جب پی ٹی وی پر حملہ ہوا تو قائد عوامی تحریک نے اس کی مذمت کی اور قسم دی کہ اگر اس میں عوامی تحریک کا کارکن یا دھرنے کے شرکاء میں سے کوئی ہے وہ فوراً واپس آ جائے۔ پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کی جو تصاویر اخبارات میں شائع کی گئی تھیں ان میں پی ٹی وی کے ریگولر اور ڈیلی ویجز ملازمین شامل تھے جن کی نشاندہی قائد عوامی تحریک نے دھرنے میں اپنی تقریر کے دوران کر دی تھی، علاوہ ازیں وفاقی وزیر سعد رفیق نے اس کا اعتراف بھی کیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی نشاندہی کو درست قرار دیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ پرویز رشید کو عمر کے اس آخری حصے میں سچ بولنے کی کوشش کرنی چاہیے تہمت اور الزام تراشی کی سیاست انہیں زیب نہیں دیتی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top