ڈاکٹر طاہرالقادری کی کوئٹہ جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک پر ہونیوالے دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت
عوام عدم تحفظ کا شکا ر ہیں اور جعلی پارلیمنٹ مفادات کی قیدی
بن کر سو رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری
دہشت گردی کا مسئلہ کبھی پارلیمنٹ میں سنجیدگی سے ڈسکس نہیں ہوا
حکمران اس دن سے ڈریں اور وہ دن دور نہیں جب قوم گھروں سے نکلے گی اور پھر کچھ نہیں
بچے گا
دہشت گرد ی کا عفریت ملک کو کھا گیا، مزارات، مارکیٹیں، ہسپتال ریلوے ٹریک تک بھی
دہشت گردی سے محفوظ نہیں
لاہور (20 نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کوئٹہ جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک پر ہونیوالے دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام عدم تحفظ کا شکا ر ہیں اور جعلی پارلیمنٹ مفادات کی قیدی بن کر سو رہی ہے۔ ملک کو صومالیہ، ایتھوپیا اور افغانستان بنایا جا رہا ہے۔ دہشت گردی کا مسئلہ کبھی پارلیمنٹ میں سنجیدگی سے ڈسکس نہیں ہوا۔ دہشت گرد ی کا عفریت ملک کو کھا گیا، مزارات، مارکیٹیں، سرکاری ادارے، سکول، ہسپتال اور اب تو ریلوے ٹریک تک بھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں رہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران اس دن سے ڈریں اور وہ دن دور نہیں جب قوم گھروں سے نکل آئے اور پھر کچھ نہیں بچے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھماکے میں زخمی ہونیوالے بچوں، عورتوں، بزرگوں اور دیگر افراد جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔
تبصرہ