گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ورنہ ملک بھر میں احتجاج کرینگے: ڈاکٹر رحیق عباسی

پٹرول کی قیمتوں میں 9 فیصد کمی کا ڈرامہ رچا کر گیس کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ عوام سے ظلم ہے
اضافہ سے عوام پر 70 ارب کا بوجھ پڑے گا ،ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک

لاہور (21 نومبر 2014) پاکستان عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ کے فیصلہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ 24گھنٹے کے اندر اندر یہ اضافہ واپس لے لیا جائے ورنہ ملک بھر میں احتجاج ہو گا ،گیس کی قیمتوں میں اضافہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صارفین گیس پر 70ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جس کی کم از کم گھریلو صارفین سکت نہیں رکھتے، اجلاس پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں تمام ونگز کے صدور نے شرکت کی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو ظلم قرار دیا، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اسلام آباد میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے صارفین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی بھی مذمت کی،وفاقی حکومت بجلی، گیس کی چوری روکنے کی بجائے بڑی مچھلیوں کی سرپرستی کررہی ہے اور بڑھتے ہوئے لائن لاسز کا بوجھ عام صارفین کی طرف منتقل کیا جارہا ہے، گیس کونسی امپورٹ ہورہی ہے جس کی وجہ سے اسکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا اس اضافہ سے تمام اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھ جائینگی بالخصوص روٹی کی قیمت بڑھے گی، انہوں نے کہا کہ غریبوں کا نام لینی والی پیپلز پارٹی بھی حکومت کے اس عوام دشمن فیصلے پر خاموش ہے پاکستان عوامی تحریک اس پر خاموش نہیں رہے گی ،24گھنٹے کے اندراندر اضافہ واپس نہ لیا گیا تو شدید احتجاج ہو گا۔بظاہر تو کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین متاثر نہیں ہوں گے مگر آخر کار سارا بوجھ گھریلو صارفین پر ہی پڑے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top